اخبارصحت افزا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی اموات اور کتنے نئے مریض؟؟؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 392 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1ہزار 94 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 38 ہزار 338 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 89 لاکھ 90 ہزار 176 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کُل 22 ہزار 98 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 46 ہزار 371 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 72 ہزار 54 مریض سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 424 ہو چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 378 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 49 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 243 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.6 فیصد رہی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button