fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیر اعظم کے 15 معاونین و مشیروں میں سے سات دوہری شہریت کے حامل ہیں

جولائی 18, 2020 | 2:38 شام

وزیر اعظم کے 15 معاونین و مشیروں میں سے سات دوہری شہریت رکھتے ہیں یا مستقل رہائشی ہیں، تاہم سردار یار محمد رند کی شہریت سے متعلق ڈیکلرشن جاری تفصیلات میں شامل نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن معید یوسف امریکہ کے رہائشی ہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے پاس برطانوی شہریت ہے۔

معاون خصوصی برائے امور توانائی شہزاد سید قاسم بھی امریکہ کے شہری ہیں.

جب کہ معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ندیم افضل گوندل بھی کینیڈا میں مستقل رہائش رکھتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدریس کے پاس کینیڈا کی پیدائشی شہریت اور سنگاپور کی مستقل رہائش ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button