

خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاسی زخمی ہو گئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ حملہ دونوں ملکوں کی سرحد کے قریب صدر بشارالاسد کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے۔
اتوار کو شام کی نئی پارلیمان بھی منتخب کی گئی۔ روسی فوج کی مدد سے صدر بشارالاسد ملک کے زیادہ تر حصوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔