fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بھارتی ریاست آسام میں بارشیں اور سیلاب، درجنوں افراد ہلاک

جولائی 20, 2020 | 3:04 شام

بھارتی ریاست آسام میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم چوراسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پیر کے دن تک بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریبا ستائیس لاکھ ہو چکی ہے۔ امدادی کارکنوں کو دوہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف کورونا وائرس ہے اور دوسری طرف سیلابی ریلوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چائے کی پیداوار کے حوالے سے مشہور ریاست آسام کو ہر سال مون سون میں ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کی طرف سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات ابھی تک حالات میں بہتری نہیں لا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button