Tickerاخباروومنزہ

وومن سپیشل : عظیم ماں نےزندگی وقف کر کے بیٹی کی زندگی بدل دی ۔۔۔

لاہور:تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی سپیچ تھیراپسٹ سلمیٰ افتخار وہ ماں ہیں جنھوں نے انتھک محنت سے اپنی بے زباں بیٹی کو زباں دے دی ۔

سپیشل چائلڈ زارا حسین کی والدہ  سلمٰی افتخار نےاپنی چوڑیاں بیچ کر بیٹی کو آلہ سماعت خرید کر دیا اور پھر عظیم ماں کا یہ عظیم سفر پاکستان سے امریکا تک جاری رہا ۔سلمیٰ افتخار نے امریکا جا کر نہ صرف خود سپیچ تھیراپی کی تعلیم حاصل کی بلکہ زارا حسین کو بھی اعلیٰ تعلیم دلائی ۔

سلمیٰ افتخار نے امریکا سے واپس آنے کے بعد دیگر سپیشل  بچوں کو بھی تعلیم دلانے کا بیڑہ اٹھایا اور ان کا یہ کام آج تک جاری ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button