fbpx
آج کا ایشواخبارسب کے لیے سب کچھ

ذلفی بخاری کا دہری شہریت کا اعتراف

جولائی 20, 2020 | 3:13 شام

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے دہری شہریت کا اعتراف کرلیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری دہری شہریت ہے، لیکن یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی دعوت پر کوئی بھی بیٹھ سکتا ہے۔

ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کاحق ہونا چاہیے، جس کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں ذلفی بخاری اپوزیشن جماعت ن لیگ کی تنقید پر کہا تھا کہ وہ پہلے اپنے اقاموں کا تو جواب دے دیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button