اخبارسب کے لیے سب کچھ

پارلیمنٹ کی راہداری سے۔۔۔

سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں پورا دن ارکانِ اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

ووٹنگ کے دوران دلچسپ و عجیب واقعات دیکھنے کو ملے۔ کچھ ووٹرز کی ووٹنگ کے دوران ووٹ ضائع ہونے کا عمل بھی دیکھا گیا۔ ان ووٹرز میں آصف علی زرداری اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ ضائع ہونے کے خدشے ریٹرننگ افسر سے دوسرے بیلٹ پیپر کی استدا کی جس پر اُنہیں نیا بیلٹ پیپر دے دیا گیا جس کے بعد انھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

دوسری جانب شہریار آفریدی کی جانب سے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے اور پھر اُسے بیلٹ باکس میں ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ ضائع ہونے کا امکان نظر آیا جس پر اُنھوں نے وزیراعظم سے بات کی اور پھر ریٹرننگ افسر کو تحریری درخواست بھی کی۔

شہرہار آفریدی کی اس حرکت پر وزیراعظم سخت ناراض بھی ہوئے اور اُن کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان بھی اُن سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے۔

اس ویڈیو میں مصدق ملک اور عثمان ڈار شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر مزاحیہ گفتگو کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button