Tickerآج کا ایشواخبار

انتظار ختم ہوا۔۔۔ سینیٹ الیکشن کا رزلٹ آ گیا ۔

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےووٹ گننے کے بعد سینیٹ الیکشن کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کےتین سو بیالیس میں سے تین سو چالیس ارکان نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ ڈالے ۔ جماعت اسلامی کا ایک رکن ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 75 ڈسکہ خالی ہے۔

ووٹ گننے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق اسلام آباد کی جنرل سیٹ سےپی ٹی آئی کے حفیظ شیخ کو ہرا کر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں ۔

اہم نکات۔

سینیٹ الیکشن : دن بھر کیا ہوتا رہا ؟

سینیٹ الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ, جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی غیر جانبدار رہنے کا کہہ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ سپیکر اسد قیصر، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فیصل واوڈا، فواد چودھری، اعجاز شاہ اور مراد سعید، قاسم سوری، عامر ڈوگر، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، ڈاکٹر رمیش کمار، زین قریشی، ملائیکہ بخاری، سیمی محی الدین جمالی نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کرلیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے احسان اللہ ریکی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

پی ڈی ایم کے اختر مینگل، شاہد خاقان عباسی نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ شیخ روحیل اصغر، نفیسہ شاہ، مولانا اسعد محمود، حنا ربانی کھر، آفتاب شعبان میرانی، برجیس طاھر، علی زاھد، نور الحسن تنویر، عابد رضا، رانا شمیم خان، زاھرہ ودود فاطمی، عرفان ڈوگر، مبشر اقبال، نثار چیمہ، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، چوھدری فقیر احمد، ثمینہ مطلوب، شہزاد ملک، طاھرہ بخاری نے بھی ووٹ ڈال دیئے۔

341 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی کے ایوان میں 340 ووٹ کاسٹ ہوئےجبکہ جماعت اسلامی کے واحد رکن نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

صوبوں میں سینیٹ نشستوں کی پوزیشن

پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی ۔

سینیٹ انتخابات کے لئے 698 ووٹرز نےحق رائے دہی کرنا تھا ۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 341 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا گیا ۔ سندھ میں 168، خیبر پختونخوا میں 124، بلوچستان میں 65 ارکان کا ووٹ تھا ۔ وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے رہے، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button