Tickerاخبارشہر شہر سے

بھوانہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا آغاز

بھوآنہ :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریوینو سے متعلق شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ میں عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلداران,ریونیو افسران اور لینڈ ریکارڈ عملہ و افسران نے شرکت کی ہے۔

بھوانہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریوینو سے متعلق شہریوں کے مسائل اور فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوآنہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلداران پٹواری قانونگو لینڈ ریکارڈ اور ریوینو افسران و عملہ نے شرکت کی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے اپنی درخواستیں متعلقہ افسران کو پیش کیں۔

اس حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر اقرا مصطفی کا کہنا ہے کے یہ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہیں کے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ایک چھت کے نیچے فوری ڈومیسائل,درستگی ریکارڈ اور فردات فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ انتقلات کے مسائل اور زمینوں کی تقسیم کے متعلق جتنی درخواستیں دی جاتی ہیں ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنراقرا مصطفی کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button