fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سپریم کورٹ نے جی ٹی روڈ کے اطراف دی گئی لیز کی تفصیل طلب کر لیں

جولائی 20, 2020 | 3:17 شام

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ کے اطراف دی گئی لیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران پٹرول پمپس، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو دی گئی زمین کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جی ٹی روڈ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ملکیت نہیں ہےتو زمین لیز پر کیسے دے سکتا ہے۔

ہائی وے اتھارٹی کے وکیل نے کہا کہ سڑک کے اطراف 220 فٹ جگہ این ایچ اے کی ہے۔

اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ این ایچ اے کے قواعد قانون کے خلاف ہوئے تو کالعدم ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button