Tickerآج کا ایشواخبار
حفیظ شیخ کی ہارپی ٹی آئی حکومت کے لیے کتنا بڑا جھٹکا؟کیا کچھ بدلنا پڑےگا؟؟؟

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی ہار نے تحریک انصاف کی حکومت کو بہت بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔ سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کے لیے وزیرخزانہ رہنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بننے کے لیے پارلیمنٹ کا رکن ہونا ضروری ہے ۔ اس کے بغیر عبدالحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ تو ہو سکتے ہیں لیکن وفاقی وزیر خزانہ کام نہیں کر سکتے ۔
اس ساری صورتحال میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا استعفیٰ کسی بھی وقت سامنے آ سکتا ہے ۔