اخبارسب کے لیے سب کچھ

سینیٹ انتخابات، سندھ سے پی پی 5، ایم کیو ایم 2 اور پی ٹی آئی ایک نشست پر کامیاب

کراچی :سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 نشستوں میں سے 8 سیٹوں پر  پیپلزپارٹی 5، متحدہ قومی موومنٹ  2 اور پی ٹی آئی ایک پر کامیاب ہوئی ہیں۔

سندھ اسمبلی  سے  سینیٹ کی  11 نشستوں پر  انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔

7 جنرل نشستوں کے نتائج

سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور  تاج حیدر کامیاب قرار پائے جبکہ جنرل نشست پرایم کیوایم کے فیصل سبزواری بھی جیت گئے۔

خواتین کی 2 نشستیں

خواتین کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان جبکہ ایم کیوایم کی خالدہ اطیب کامیاب قرار پائیں۔

خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کو 7 ووٹ زیادہ ملے کیونکہ پیپلز پارٹی کی اسمبلی میں اراکین کی تعداد 99 ہے۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے 60 اور خالدہ اطیب کو 57 ووٹ ملے۔

ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستیں پر نتیجہ

ٹیکنو کریٹس 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک  اور پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کو 5 ووٹ زیادہ ملے ہیں جبکہ فاروق ایچ نائیک نے 61 جبکہ سیف اللہ ابڑو 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button