Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم اور زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر کا دعویٰ

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اس حوالے سے میڈیا سےگفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے جبکہ  شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹوں پر اوور رائٹنگ کی ہوئی تھی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button