اخبارسب کے لیے سب کچھ

کن دو ارکانِ اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے؟ وجہ کیا تھی ؟

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنے دو ارکان اسمبلی کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو 7 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button