آج کا ایشواخبار

کس کو معافی ملی اور کس نے بات نہ سنی ؟؟؟ عاطف رانا نے سب کھُل کر بتا دیا۔۔۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا۔

ایونٹ کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلےہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کرونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button