اخبارصحت افزا

چینی کرونا ویکسین کس عُمر کے لوگوں کو لگ سکے گی اور پہلے مرحلے میں کن کو لگے گی ؟؟؟

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کرونا وائرس کی ویکسین سائنو فام کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق نیمز کے ساتھ 60 سال سے زائد تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اس سے قبل کرونا وائرس کی ویکسین پاکستان میں پہلے مرحلے میں صرف ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی تھی، ڈریپ کی جانب سے اب بزرگوں کے لیے ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیرِ ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ کرونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166پر میسیج کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان شا اللّٰہ 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کرونا ویکسین مارچ 2021ء سے لگے گی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ جون تک 60 سال سے زائد عمر والے تمام افراد اور طبی عملے سمیت 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button