fbpx
آج کا ایشواخبارسب کے لیے سب کچھ

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے، عثمان بزدار

جولائی 20, 2020 | 3:47 شام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پولیو کے خاتمے سے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔

عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ دی ہے، جس ضلع میں پولیو کیس سامنے آیا اس ضلع کے ہیلتھ آفیسر کے خلاف ایکشن ہو گا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیو کیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا اور اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button