اخبارصحت افزا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی اموات اور کتنے نئے مریض ؟؟؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 714 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 441 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 91 لاکھ 73 ہزار 593 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کُل 17 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 58 ہزار 210 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 392 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 964 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 534 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 515 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 104 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 329 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 506 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 106 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 309 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button