fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سبسڈی دینےکا مقصد غریب اور مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی ہے۔ وزیر اعظم

جولائی 20, 2020 | 4:19 شام
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت معیشت سے متعلقہ مختلف امور کے لیے قائم تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی معاونت اور ریلیف کی فراہمی ہے ۔ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم  مکمل طور پرشفاف طریقے سے نہ صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوں ۔

عمران خان نے کورونا کی حالیہ صورت حال میں احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی منتقلی کے پروگرام کی افادیت، رسائی اور شفافیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور ضرورت مند افراد کو بجلی  گیس ، یوٹیلٹی اسٹورز و دیگر سبسڈیز کی فراہمی کے حوالے سے احساس کیش پروگرام میں جمع کیگئی معلومات سے استفادہ کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مختلف مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کے تفصیلی جائزے اور ان  کی بہتری و افادیت بڑھانے  کے لئے جامع سفارشات پیش کرنے کے لیے  خصوصی سیل قائم کیا جائے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے غریب اور ضرورت مند افراد کو بجلی، گیس اور یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈیز  فراہم کرنے کے لیے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس میں بجلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی سٹورز، ایکسپورٹس اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور بجٹ کے علاوہ دی جانے والی سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

انہوں نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مختلف مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button