اخبارصحت افزا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی اموات اور کتنے نئے مریض سامنے آگئے ؟؟؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،7 مارچ کو مثبت کیسز کی شرح 4.6 فی صد رہی، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 592 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 22افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 210 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 34 ہزار 347ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 92 لاکھ 46ہزار 827 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کُل 18 ہزار 415 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 855 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 426 ہو گئیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار823 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار 565 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 27 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 113 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 740کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 509افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 117 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 201 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 311 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button