اخبارلائم لائٹ

خدا اور محبت کے تیسرے سیزن نے کہاں زیادہ مقبولیت حاصل کرلی؟؟؟

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 نے نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ کو یوٹیوب پر مقبولیت میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ (26 ملین ) مرتبہ دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button