fbpx
آج کا ایشواخبار

اپوزیشن کو دکھ ہو رہا ہے کہ پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے, ڈاکٹر یاسمین راشد

جولائی 20, 2020 | 5:00 شام

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کو دکھ ہو رہا ہے کہ پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے۔  بھارت میں دیکھیں کہ کورونا وائرس کے دوران کیا حالات ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے ایکٹیمرا انجکشن کی قیمت میں خصوصی رعایت کرائی، کونسا اسپتال ہے جہاں مریضوں کو سہولتیں نہیں مل رہی ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ ہر ٹیسٹ پر حکومت کو 5 ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر پر جتنی تنقید کی گئی، سن سن کر کان پک گئے ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں بجلی کے بل سمیت 7 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں بیڈز، کمبل سمیت تمام چیزیں قابل استعمال ہیں، کورونا ختم ہوگا تو تمام چیزیں پنجاب کے اسپتالوں میں فراہم کردی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو سینٹر کے اخراجات کا مکمل حساب ویب سائٹ پر موجود ہے۔ جب تک کورونا وائرس رہے گا اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ہمارے آنے سے پہلے 28 ہزار آسامیاں خالی تھیں جو ہم نے پر کیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈینگی پر نظر ہے، پولیو کے جہاں مریض ہیں وہاں حکومت کی زیادہ توجہ ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے ہیلتھ کارڈز پر نواز شریف کی تصویر تھی ہمارے کارڈ پر کسی کی تصویر نہیں ہے۔ ہم نے ہیلتھ کارڈز منصفانہ طریقے سے تقسیم کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button