اخبارایتھلیٹ کارنر

نئی رینکنگ میں کون ترقی کر سکا اور کس کی پوزیشن نیچے گر گئی؟؟؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر  اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر  آ گئے جب کہ بھارت کے کے ایل راہول تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button