fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان گھر پہنچ گئے

جولائی 21, 2020 | 11:50 صبح

اسلام آباد سے اغواء کیے گئے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان 12گھنٹے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے، مطیع اللّٰہ جان کو فتح جنگ کے قریب کچے کے علاقے میں چھوڑا گیا۔

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان نے کہا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر  ایک جگہ لے جایا گیا، پھر مختلف جگہوں پر گھماتے ہوئے فتح جنگ کے قریب کچے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں  اپنے ساتھ بیٹھایا اور ان کے بھائی اور اہل خانہ سے بات کرنے کےبعد ان کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مطیع اللّٰہ جان کے اغوا کے بارے میں مشیر برائے امور داخلہ شہزاد اکبر سے بھی گفتگو کی تھی۔ وزیر اعطم نے سینئر صحافی کی فوری بازیابی کےلیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزراء شبلی فراز، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے سینئر صحافی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا اور جلد از جلد بازیابی کے حوالے حکومتی کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خواجہ آصف نے مطیع اللّٰہ جان کے گمشدگی پر تشویش کااظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button