fbpx
اخبارلائم لائٹ

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے اپنی موت کی وجہ،خود ہی بتا دی۔

جولائی 21, 2020 | 11:59 صبح

سوشانت کے مداح اُن کی خودکشی پر یقین نہیں کر پارہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مسلسل نامور پیرانارمل ایکسپرٹ (روح سے بات چیت کرنے والا) ’اسٹیو ہف‘ سے مدد مانگ رہے تھے۔ انہوں نے اسٹیو ہف کو ٹوئٹس، میسجز اور ای میلز کیں کہ وہ سوشانت کے معاملے میں مدد کریں۔

اسٹیو ہف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو ویڈیوز شئیر کی گئیں ہیں۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کو نہیں جانتے تھے لیکن اُن کے مداحوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے سوشانت کی روح سے بات کی ہے۔ ویڈیو میں اسٹیو ہف سوشانت سنگھ کی مبینہ روح سے پوچھ رہے ہیں ، کیا آپ روشنی میں ہیں ؟ جواب ملتا ہے،      ” اسٹیو سے کہو مجھ تک روشنی پہنچ رہی ہے”۔ اسٹیو سوال کرتا ہے۔ کیا آپ کو یاد ہے موت سے پہلے کی رات کیا ہوا تھا؟ مبینہ روح کا جواب ” کچھ لوگوں سے تلخ کلامی “۔  اسٹیو  نے اسی سلسلے کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سوشانت کی مبینہ روح سے موت کی وجہ پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جواب میں مبینہ روح کی آواز سنائی دیتی ہے،”انھوں نے میرا گلا گھونٹ کےمار دیا”۔

یاد رہے کہ اسٹیو ہف کو بطور پیرانارمل ایکسپرٹ جانا جاتا ہے۔ اُن کے پاس ایک مشین ہے جس کو انہوں نے تقریباً 10 سال پہلے بنایا تھا۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ اس مشین کے ذریعے وہ روح سے بات کرلیتے ہیں جبکہ ان کی اس مشین کو یا اُن کے دعویٰ کو آج تک کسی منظور شدہ ادارےکی جانب سے کوئی منظوری نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کو گزشتہ ماہ 14 جون کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ ان کی موت کی وجہ پھانسی بتائی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سوشانت تقریباً چھ ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھےاور وہ اس کا علاج بھی کروا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ معاملے میں اب تک فلم انڈسٹری اور باہر کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

کچھ روز قبل سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے سوشانت کی خودکشی کے حوالے سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button