Tickerاخبارایتھلیٹ کارنر

کس کرکٹر سے بابر اعظم کے ریکارڈ کو خطرہ ہونے لگا ؟؟؟

 لاہور: پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی  26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرایا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان ٹی ٹوینٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز اسکور کر چکے ہیں، اور جمعہ کو شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا، انہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button