Tickerاخبارصحت افزا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چُکی ہے ؟؟؟

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور میں 8 اور گوجرانوالہ میں 9 فیصد کرونا کیسزکی مثبت آنے کی شرح ہے۔

پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کی برطانوی قسم پھیل رہی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کرونا وائرس میں خاطر خواہ احتیاط نہیں کی، کرونا کی تیسری لہر میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران 1400 سے زائد شہریوں نےکرونا ویکسین لگوالی ہے، تمام شہریوں کو بہترین معیارکی کرونا ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہری انتظامات پر مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری ماسک کی پابندی لازمی بنائیں،،ان شاء اللہ پاکستانی قوم جلد اس وبا سے جان چھڑوالےگی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button