Tickerاخبارلائم لائٹ

مایا علی کو اس قدر شدید غصہ کس پر آیا؟؟؟ کس کو کھری کھری سنائی؟؟؟

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات پبلک فگر ہیں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں جلوہ گرہوئیں اور دوران شو تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

مایا علی نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کہانی کیا ہے ، پیچھے چل کیا رہا ہے،  وہ بیٹھے اس چکر کے لیے ہوتے ہیں کہ کچھ آنا ہے اور انہوں نے بس لکھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہماری فیملیز کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button