
دپیکا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ’دپیکا پربھاس‘ ٹیگ کا استعمال کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہوہ نئی فلم میں ’باہو بلی‘ کے ہیرو پربھاس کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں پربھاس کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن تاحال اس نئی فلم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا کی اس نئی فلم کے پروڈیوسر اسوانی دت وجے انتھی ہدایتکار مہانتی کے ڈائریکٹر ناگ اشون ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تیلگو، ہندی اور تامل زبان کا یہ پراجیکٹ بالی ووڈ کے مرکزی دھارے میں نہیں آتا لیکن اس فلم سے تیلگو فلموں یا ٹالی ووڈ کے بادشاہ پربھاس اور بالی ووڈ میں اپنی کامیاب اداکارہ کے ذریعے نام کمانے والی دپیکا اکٹھے ہورہے ہیں۔