Tickerاخبارلائم لائٹ

ثمینہ پیرزادہ نے ووٹ دینے کے مسئلے پر سر جوڑ لیا۔۔۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےگزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیا ہم ووٹ جوڑ توڑ کرنے کے لیے دیتے ہیں یا ملک کی بہتری کے لیے‘۔

ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’کس کے ووٹ کو عزت دیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button