fbpx
آج کا ایشواخبار

شوبازی کی بجائے عملی اقدامات کی وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا۔ ترجمان پنجاب حکومت

جولائی 21, 2020 | 1:52 شام

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں بلکہ مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ کسی صوبے اور علاقے کی تفریق کے بغیر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف ان کے تحفظات اور مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں بلکہ انہیں فوری حل بھی کراتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو  آگے بڑھا رہے ہیں، عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کہا کہ شوبازی کی بجائے عملی اقدامات ہونے کی وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا،اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتو وزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا ۔انہوں نے کہا کہ مون سون میں واسا سمیت تمام ادارے متحرک ہیں،بہتر انتظامات سے بارش کے پانی کے نکاسی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جارہا ہے، حکومت نے نکاسی آب اوربارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے زیر زمین ٹینکرز بنانے کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات سے اب تخت لاہور کا طعنہ سننے کو نہیں ملتا اور انشااللہ عملی پیشرفت جاری ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں پہلے سے زیادہ اکثریت لیں گے.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button