پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں اور اندرونی و بیرونی سلامتی کے پس منظر میں خطرات کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی کوشسوں کو سراہا، آرمی چیف نےعلاقائی سلامتی کےپیرائےمیں تمام فارمیشنزکی اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریوں کی ستائش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عیدالاضحٰی اور محرم الحرام پر کورونا سے متعلق انتہائی احتیاط پر زور دیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز، پیرا میڈیکس کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کی مجموعی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
azاجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کورونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔