fbpx
آج کا ایشواخبارسب کے لیے سب کچھ

پیپلز پارٹی کے لیے مسلم لیگ ن ناقابل اعتبار

جولائی 21, 2020 | 3:22 شام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پنجاب کے عہدیداران کا لاہور میں اجلاس ہوا۔ جس میں قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، چودھری منظور سمیت پنجاب کے دیگر عہدیداران اور منتخب نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات اور اے پی سی سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپوزیشن کو اکٹھا کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے یہ بھی گلہ کیا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی اپوزیشن کو استعمال کیا، اب بھی ان کا کردار مشکوک ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے صوبے کی سیاسی صورت حال پر  گفتگو کی اور این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کا حصہ کم ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق کو پنجاب کے 483 ارب روپوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

پی پی چئیرمین نے پنجاب کے رہنماؤں کو صوبائی حکومت کی نااہلیوں کو اجاگر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کارکن گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں سے آگاہ کریں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے۔ پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اپوزیشن کو متحد کرنے سے متعلق بلاول کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو پنجاب بھر میں سیاسی طور پر مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button