fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

برطانیہ کا ویزہ نہ ملا ،حمزہ اکبر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ دستبردار

جولائی 21, 2020 | 3:29 شام

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل اسنوکر پلیئر حمزہ اکبر ویزا مسائل کی وجہ سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں کل اپنا پہلا میچ کھیلنا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کے سبب وہ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستان کے 27 سالہ پروفیشنل اسنوکر پلیئر کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوالیفائرز میں شرکت کرنا تھی، شیفلڈ میں ہونیوالے ایونٹ میں حمزہ اکبر کو پہلا میچ مراکش کے امین امیری کیخلاف کھیلنا تھا اور اس میچ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے انہیں منگل کو انگلینڈ پہنچنا تھا۔ تاہم ویزا نہ ملنے کے سبب انہیں ایونٹ سےدستبردار ہونا پڑا۔

حمزہ اکبر کو گزشتہ برس کیو اسکول میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ورلڈ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ 31 جولائی سے مین راؤنڈ میں شرکت کرتے۔

ورلڈ اسنوکر ٹور اور ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ اکبر کے ویزا کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button