Tickerاخبارصحت افزا

کتنے لاکھ چائنہ کی کرونا ویکسین کی کھیپ پاکستان لائی گئی ؟؟؟

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چین سے 5 لاکھ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی اور پاکستان کو ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے اور پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائنو سے بھی ویکسین کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button