fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

خیبرپختونخوا کا 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

جولائی 21, 2020 | 3:42 شام

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ  تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

عاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں کے 85 گیسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے حوالے کیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق قوانین بہتر بنانے  اور تعمیراتی شعبے کو 4 ارب روپے کا ریلیف پیکیج اور  شہریوں کو لوکل کونسل ٹیکس سے استثنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button