Tickerاخبارگلوبل ویلیج

ایشین باشندوں کو کیوں قتل کیا گیا اور انہیں قتل کرنے والا کون؟؟؟

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ایشیائی خواتین کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات ایک گھنٹے کے اندر اندر تین مختلف مساج پارلرز کے باہر ہوئے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 21 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کورین میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی 4 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button