Tickerاخبارایتھلیٹ کارنر

میچ فکسنگ میں کتنے کھلاڑی ملوث تھے اور کتنی سزا سنا دی گئی؟؟؟

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے کرکٹ میں بدعنونی کے الزام میں اپنے دو کھلاڑیوں پر کرکٹ کے دروازے بند کر دیے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے یو اے ای کے سابق کپتان محمد نوید اور شیمان انور کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے بعد اب ان دونوں پر 8، 8 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سزا کی مدت 16 اکتوبر 2019 سے شمار ہوگی جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز میں کرپشن کی کوشش کی تھی۔

ٹربیونل نے نوید اور شیمان کو آرٹیکل 2.1.1 اور 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے تحت دونوں ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے نتائج پر اثر انداز ہونے، رپورٹ نہ کرنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے میں ملوث پائے گئے۔

نوید کو متحدہ عرب امارات کے بھی اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، انہوں نے یواے ای میں 2019 میں کھیلی گئی ٹی 10 لیگ میں بھی کرپشن کی کوشش کی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button