fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پارہی؟، وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

وفاقی وزراء کا اعتراض، پی ٹی وی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر

جولائی 21, 2020 | 3:55 شام

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  وزرا کا کہنا تھا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اورمشیروں کےاثاثوں کامعاملہ بھی غیرضروری طور پر ایشو بن گیا۔

فیصل واوڈا نے کابینہ کو بتایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں حکومت نے شاندار کامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پر ذکرنہیں۔ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود مسلسل کوششوں سے معیشت کو ٹرن آراؤنڈ کیا۔ معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پارہی؟

انکا مزید کہنا تھا کہ یا بتادیں کہ ہمارےساتھ غلط بیانی کی جارہی ہے اور اپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کئے۔ وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا فیصلے پر عوام کو اعتماد میں لئےجانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء فیصل واوڈا، مرادسعید اور فواد چودھری نے پی ٹی وی فیس میں اضافے پر اعتراض کیا تھا۔ ان وزراء کا کہنا تھا کہ فیصلے سے قبل عوام  کو بتایا جائے کہ سرکاری ٹی وی پر 14 ارب کاخسارہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button