Tickerاخبارگلوبل ویلیج

بھارتی طیارہ کونسے مِشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ؟؟؟

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار گروپ کیپٹن ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے مگ21 طیارے نے وسطی انڈیا میں ائیر بیس سے ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھری تھی کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ نے مگ 21 طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوئے۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button