Tickerاخبارایتھلیٹ کارنر

پی اسی ایل 6 کے لیے مئی اور جون کی کونسی تاریخ زیرِ غور ؟؟؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے  مئی سے جون تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول کے 2 سے3 آپشنز پر غور جاری ہے تاہم آئندہ 2 روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے بھی پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے، پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے 23 مئی سے 20 جون تک تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جب کہ  کھلاڑیوں کے لیے 7 روز کے سخت قرنطینہ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ کو 14 میچز کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا جس کے اب مزید 20 میچز باقی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button