
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال اور احساس پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
احساس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ میں کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد میں امدادی رقوم تقسیم کی جاچکی ہے۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر احساس پروگرام کا دائرہ 1 کروڑ 20 سے بڑھا کر 1 کروڑ 60 لاکھ افراد تک کردی گئی ہے۔
کابینہ اراکین سے خطاب میں عمران خان نےکہا کہ کورونا کیسز میں کمی اطمینان بخش ہے، اس کے باوجود مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے۔