Tickerاخبارسوشل میڈیا

چیئرمین بیت المال پنجاب نے ثناء اور داؤد کو کتنے لاکھ دینے کا اعلان کردیا؟؟؟

لاہور: چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنا جوڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جنہوں نے چند دنوں میں ہی اپنی مثال قائم کردی

ثناء اور داؤد مسیح کی شہرت کی وجہ داؤد کی دونوں بازوں اور ایک ٹانگ نہ ہونے کے با وجود ایک خوشحال زندگی گزارنا ہے۔ ان کی ایک تصویر نے انہیں دنیا کے سامنے مثال بنا کر کھڑا کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے اس جوڑے پر حکومت کی بھی نظر پڑ گئی اور حکومت پنجاب نے بھی ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ‏چیئرمین بیت المال پنجاب ملک اعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ ثناء اور داؤد مسیح کے گھر گئے، داؤد مسیح کے دونوں بازو اور ایک آرٹیفیشل ٹانگ لگوانے اور دس لاکھ روپے حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کے داؤد مسیح نے لمحہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ آرٹیفشل پازو اور ٹانگ لگوانا چاہتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button