fbpx
آج کا ایشواخبار

مودی کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معید یوسف

جولائی 21, 2020 | 4:59 شام

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ڈاکٹر معید یوسف اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور جارحانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے، 5 اگست کو کشمیریوں کے بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button