fbpx
آج کا ایشواخبار

پنجاب کابینہ میں عثمان بزدار پر اعتماد کی قرار داد منظور

جولائی 21, 2020 | 5:11 شام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کی پرزور مذمت کی گئی۔

اراکین نے کہا کہ حقائق کو مسخ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ فورم پر قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے، وزیراعظم کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے۔

اس سے قبل اپنے گزشتہ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے عثمان بزدار کو بے خوف ہوکر کام کرنے کی ہدایات دیں اور کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب کے کام کی تعریف کی تھی۔

عمران خان نے ملاقات کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن اور عوامی ریلیف کےلیے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button