fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد زندگیاں نگل لیں

جولائی 21, 2020 | 10:18 شام

کورونا وائرس دنیا کے چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے سرکاری سروے میں ہر چار میں سے ایک فرد کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دنیا کے ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب لوگ وبا سے متاثر ہیں۔ بھارت میں متاثرین بارہ لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد انتالیس لاکھ اٹھاسی ہزار سے بڑھ گئی۔

دوسری جانب کورونا کا شکار برازیلین صدر بولسونارو نے متنازع دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین استعمال کرنے کے بعد اسے علاج کے لیے موزوں قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عمان میں پچیس جولائی سے دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

ادھر آسٹریا میں کورونا کیسز بڑھنے پر بازاروں اور بینکوں میں شہریوں کو دوبارہ سے ماسک لگانے کا پابند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button