آج کا ایشواخبار
پاکستان نے آج اپنا ایک اور گم نام ہیرو کھودیا، بلاول بھٹو زرداری
جولائی 21, 2020 |
10:43 شام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دارالسکون (کراچی) کی بانی سسٹر رتھ لوئیس کی موت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سسٹررتھ لوئیس نے پوری زندگی دارالسکون کے بچوں کی خدمت میں وقف کردی۔ اہلیان کراچی ہمیشہ انھیں یاد کرتے رہیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ اہلیانِ پاکستان کو سسٹر رتھ لوئیس کی زندگی سے سبق سیکھنا کرنا چاہیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے پیغام کے ساتھ سسٹر رتھ لوئس کی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ تصویر بھی جاری کی۔
واضح رہے کہ معروف سماجی ادارے کی بانی سسٹر رتھ لوئس کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر شخصیات نے تعزیتی پیغامات میں ان کی خدمات کو سراہا ہے۔