Tickerاخبارشہر شہر سے

سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کب سے کب تک بند رہیں گے؟؟؟

کراچی: ضلع وسطی کے تین سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ کے رہائشی یونٹس پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جو 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے اور  متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی

ہوگی جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button