Tickerاخبارسوشل میڈیا

وفاقی حکومت کی بنائی گئی کمیٹی میں کون کون سے ارکان شامل؟؟؟

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سوشل میڈیا قوانین کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سوشل میڈیا قوانین کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائےگی۔

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ کمیٹی اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست گزار سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو سنے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button