Tickerاخبارایتھلیٹ کارنر

فیفا نے پاکستان کو کونسا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ڈیڈلائن دے دی؟؟؟

فٹبال کھیل کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کا عندیہ بھی فیفا نے دے دیا ہے۔

فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے نام خط میں کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

فٹبال کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے نام خط میں کہا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی چلانے کی مجاز ہے۔

فیفا کے خط کے مطابق بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چارج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس نے یہ بھی کہا کہ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔

فیفا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button